بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الخدمت فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک میں 1 ارب 16 کروڑ روپے کی مدد سے 17 لاکھ مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز، سحر و افطار اور صدقہ فطر پہنچانے کا اہتمام کیا

الخدمت فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک میں 1 ارب 16 کروڑ روپے کی مدد سے 17 لاکھ مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز، سحر و افطار اور صدقہ فطر پہنچانے کا اہتمام کیا ۔

ذکراللہ مجاہد ،نائب صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام بورڈ کا ششماہی اجلاس کا انعقاد۔مرکزی ذمہ داران سمیت ریجنل صدور اور ڈائریکٹرز شریک ہوئے ۔

11 مئی 2023ء

اسلام آباد:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سماجی خدمات پروگرام بورڈ کا ششماہی اجلاس الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ذکراللہ مجاہد نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں الخدمت سماجی خدمات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر عامر محمود چیمہ، ریجنل صدور، ریجنل ڈائریکٹرز شریک ہوئے۔ذکر اللہ مجاہد نے رواں سال رمضان المبارک کے دوران جاری سماجی خدمات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اِس رمضان 9 لاکھ61 ہزار مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کئےگئے، 2لاکھ 60ہزارافراد کے لیے کمیونٹی افطار کا اہتمام کیا گیا جبکہ 4 لاکھ 70 ہزار مستحق افراد میں فطرانہ کی مد میں 7 کروڑ 83 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت صرف رمضان المبارک میں جاری رہنے والی خدمات سے 17 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے جبکہ اِن خدمات پر مجموعی طور پر1 ارب 16 کروڑ روپے کے عطیات خرچ ہوئے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے کورونا وبا، بد ترین سیلاب اور بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے باعث پاکستان میں سفید پوش طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اورخوراک جیسی بنیادی ضرورت کا حصول ایک بڑا چیلنج بن کر رہ گیا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کی جاری کردہ گلوبل رپورٹ آف فوڈ کرائسس 2022 کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں غذائی قلت کے شکار دس ممالک میں آ چکا ہے اور پاکستان کا غذائی قلت کا شکار ممالک میں شمار ہونا کسی المیے سے کم نہیں کہ یہ ایک زرعی ملک ہے اور یہاں غذائی اجناس وافر مقدار میں میسر ہیں لیکن حالیہ مہنگائی نے غریب اور سفید پوش طبقے کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے۔ رمضان المبارک میں سفید پوش اور مستحق طبقے کے لیے فوڈ پیکجز اور سحر و افطار کا اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن کی دیرینہ روایت ہے تاکہ رمضان میں روزے داروں کے لیے آسانیاں بانٹی جا سکیں۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا یہ کام مستحق اور نادار افراد کے لیے ایک تحفہ ہے اور ہم اِس تحفہ کے اہتمام کرنے والے تمام مخیر حضرات اور والنٹیرز کے شکر گزار ہیں جن کے باعث لاکھوں افراد کی زندگیوں میں خوشیاں آ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت جامع منصوبہ بندی اور ٹیم ورک سے اپنے نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔اجلاس میں ملک بھر میں سستی روٹی کی فراہمی کے لیے تندور لگانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔