کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھی گئی ہے ۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 13.85 روپے سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 285.8 روپے پر بند ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 294 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، کاروبار شروع ہو ا تو انڈیکس 41 ہزار 325 پوائنٹس پر تھا جس میں کاروبار کے اختتام تک 147 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 473 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا سستا ہو کر بند ہوا ؟ جانئے








