سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی ٹک ٹاک پوسٹ کے ذریعے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام ریکارڈ کرایا۔
بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک ویڈیو پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستانیوں اپنی آواز بلند کرو ،ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم سب کی بینڈ بجا دیتے، جائو جا کر عمران خان کو آزاد کرائو۔
راکھی ساونت نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اٹھو پاکستانیوں، عمران خان کو بچائو، ٹک ٹاک کھیلنا بند کردو۔
عمران خان کی گرفتاری پر راکھی ساونت کا پاکستانیوں کیلئے پیغام








