بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈپٹی اسپیکر پرحملہ جمہوریت پرحملے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پرحملہ جمہوریت پرحملے کے مترادف ہے۔

چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پرحملہ جمہوریت پرحملے کے مترادف ہے، یہ ان عدالتوں پربھی حملہ ہے جنہوں نےانتخابات کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پرحملہ جمہوریت، آئین اورجنوبی پنجاب کے عوام پر حملہ ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے اجلاس سے قبل شدید ہنگامہ ارائی کا واقعہ پیش آیا جس دوران ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو حکومتی ارکان کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہاتھا پائی میں سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو سمیت سابق مشیر وزیر اعلیٰ عمر فاروق بھی شامل تھے جبکہ اسمبلی ممبران اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا ۔

بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر ایوان چھوڑ کر چلے گئے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہو رہا ہے۔

سیکیورٹی انتہائی سخت

پنجاب سمبلی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسمبلی کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے ۔

’نیتیں شفاف نہیں‘

وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ اسمبلی کے کسٹوڈین نہیں بلکہ وزارتِ اعلیٰ کا امید وار ہیں۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ کوشش کریں گے الیکشن شفاف ہو، لیکن نیتیں شفاف نہیں، وقت ثابت کرے گا کہ ڈپٹی اسپیکر ایماندار ہے یا نہیں۔