بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سادہ کپڑوں میں پولیس نفری تعینات کی جائے ، ڈپٹی سپیکر کا چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو خط

لاہور (نیوز ڈیسک ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ایوان کے اندر سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہائیکورٹ کےحکم پراجلاس کی صدارت کی تھی لیکن حکومتی ارکان نےتشددکیا، قانون کےمطابق ہائیکورٹ کےحکم پرعملدرآمدہوگا،آج کےاجلاس کےانعقادکویقینی بنایاجائے،اجلاس کےدوران سول کپڑوں میں پولیس نفری تعینات کی جائے۔

ڈپٹی سپیکر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط میں کہا کہ پی ٹی آئی ارکان عمربٹ،واثق عباسی،ندیم قریشی اورشجاع نوازنےتشددکیا۔