بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحائف سے متعلق عمران خان اور وزارت خارجہ کو صورت حال واضح کرنی چاہیے، طاہر اشرفی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ تحائف سے متعلق عمران خان اور وزارت خارجہ کو صورت حال واضح کرنی چاہیے۔اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ دوست ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق صورت حال افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کی صورت حال واضح ہونی چاہیے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ موجودہ صورتحال پاکستان کے لیے شرمندگی کا سبب بن رہی ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ تحائف سے متعلق کوئی غیرقانونی کام ہواہے تو ایکشن ہونا چاہیے۔