بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر میلبرن جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 تا 7 جنوری 2024 تک تاریخی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

 

گزشتہ برس آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

AUS-series