اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کےآج شام قوم سے خطاب کی اطلاع دی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم روس، یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم روس اور یوکرائین تنازعے کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 28, 2022