پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اور معروف جوڑی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین ان دنوں تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں موجود ہیں، ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں اس جوڑی کو خوش اور اپنے مشترکہ دوست کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیوز میں گلوکار فرحان سعید کو عروہ حسین کے لئے ’آفرین آفرین‘ اور ’ہم رہیں یا نہ رہیں کل‘ گانا گاتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ گزشتہ برس سے اس ہر دلعزیز جوڑی کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کے وجہ سے ان کے چاہنے والے مایوسی کا شکار تھے تاہم رواں برس عید کے موقع پر اس جوڑی نے ایک ساتھ تصاویر شیئر کیں، جسے دیکھ کر اس جوڑی کے مداح بےحد خوش ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں









