بالی وڈ اداکار اور کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کا کہنا ہے کہ ان کا اور کترینہ کا جنم جنم کا ساتھ ہے۔
بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پر وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم ’ذرا ہٹ ذرا بچ کے‘ کی ٹریلر ایونٹ تقریب کا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے جس دوران ایک صحافی نے وکی سے سوال کیا کہ اگر کبھی کوئی اچھی لڑکی مل گئی تو کترینہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلیں گے؟
View this post on Instagram
صحافی کا سوال سن کر پہلے تو وکی اور سارہ علی خان اپنی ہنسی نہ روک پائے پھر صحافی کو گھورتے ہوئے یاد دلایا کہ مجھے شام میں گھر بھی جانا ہے، ایسے الٹے سیدھے سوال پوچھ رہے ہو، بچہ ہوں ابھی میں بڑا تو ہونے دیں۔
بعد ازاں ہنستے ہوئے واضح کیا کہ میرا اور کترینہ کا جنم جنم کا ساتھ ہے۔









