اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے 3 سال میں پنجاب میں ایسے جدید اسپتال بنادیے جہاں ٹوٹے ہوئے بازو کا علاج پایوڈین (Pyodine ) سے ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران چوہدری پرویز الہٰی بھی نرغے میں آگئے اور تشدد سے زخمی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں جیو نیوز سےگفتگو میں پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میرا بازو ٹوٹ گیا ہے اور سینے پر بھی چوٹیں آئی ہیں، اپوزیشن نے اپنے غنڈے بلائے، شریفوں کا اصل چہرہ سب نے دیکھ لیا، سارے معاملے میں آئی جی پنجاب ملوث ہیں۔
تحریک انصاف نے 3 سال میں پنجاب میں ایسے جدید ہسپتال بنا دیے جہاں ٹوٹے ہوئے بازو کا علاج Pyodine سے ہوتا ہے 😃
— Reham Khan (@RehamKhan1) April 16, 2022
ان کا کہنا تھا کہ میں کہاں جاؤں، میرے لیے کوئی عدالت نہیں ہے، میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، از خود نوٹس ان کے لیے لیا جاتا ہے جن کی کوئی سفارش ہو ، یہ شریفوں کی جمہوریت ہے۔