اسلام آباد: پاکستان سنگل ونڈو نے اپنی خدمات کا دائرہ کار ڈرائی پورٹس تک بڑھا دیا۔
پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے اپنی خدمات کا دائرہ کارملک بھر کے ڈرائی پورٹس تک بڑھادیا ہے جس سے سرحد پار تجارت کو جدیدسہولیات کے ساتھ فروغ حاصل ہو گا۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ تجارتی درآمدات کی کلیئرنس اب پاکستان سنگل ونڈو سے سنگل ڈیکلریشن کے تحت ہوا کرے گی۔
اس موقع پر پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او سید آفتاب حیدر کا کہنا تھاکہ پی ایس ڈبلیو کی ڈرائی پورٹس کی خدمات اس ادارہ کا اہم کارنامہ ہے۔









