ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان نے کسی بھی ٹی وی شو میں شرکت کرنے اور میڈیا کو انٹرویو دینے سے منع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رُخ اب اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا سے بات نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی انٹرویو دیں گے۔
بھارتی ٹی وی چینل نے شاہ رخ خان سے بات کرنے کی کوشش کی اور انہیں اپنے ٹاک شو میں مدعو کرنا چاہا تاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی، خاص طور پر آریان خان کی گرفتاری جیسے موضوعات کے بارے میں بات کریں۔
View this post on Instagram
تاہم اداکار کی جانب سے انکار کر دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ خان اب عوامی پلیٹ فارم پر کوئی انٹرویو نہیں دیں گے اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں میڈیا سے بات کریں گے کیونکہ وہ جس مشکل وقت سے گزرے اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ خود پر قابو نہیں رکھ پائیں گے۔
ساتھ ہی شاہ رُخ خان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ سُپر اسٹار چاہتے ہیں کہ ان کے ناظرین اور مداح اب انہیں براہِ راست بڑی اسکرین پر دیکھیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ کنگ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم پٹھان کیلئے کوئی پروموشنل ایونٹ اور انٹرویو نہیں کیا تھا یہ ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ خان کو براہ راست بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے مداح بےقرار تھے۔
یوں ان کی فلم نے خوب بزنس کیا اب اپنی اگلی فلموں کیلئے بھی اداکار یہی حکمتِ عملی اختیار کر رہے ہیں۔ شاہ رُخ جلد اپنی نئی فلم ڈنکی اور جوان میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔









