آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور فہیم اشرف انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انجری کا شکار حسن علی اور فہیم اشرف کی جگہ بیٹر افتخار احمد اور آل راؤنڈر وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
Iftikhar and Wasim Jnr to replace Faheem and Hasan
More details: https://t.co/k9QykcGxgv#PAKvAUS
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 27, 2022
پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑی آج رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے جہاں انہیں 3 روز کی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب فہیم اشرف اور حسن علی آئندہ ہفتے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے جبکہ انہیں بھی اسکواڈ میں شامل ہونے کیلیے 3 روزہ آئسولیشن مکمل کرنا ہوگی۔
پی سی بی کے مطابق ممکنہ طور پر دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔
واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔