انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے فاسٹ بولر محمد سراج نے ویرات کوہلی سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میزبانی کی میزبانی کی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ویرات کوہلی، فاف ڈوپلیسی اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو سراج کے گھر میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جبکہ کیپشن دیا ہے کہ “حیدرآبادی بریانی کا وقت! لڑکوں نے کل رات سراج کے نئے گھر میں دعوت کا مزا اڑایا۔ محمد سراج نے فلم نگر جوبلی ہلز گھر لیا ہے۔
دوسری جانب آئی پی ایل کی پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو رائل چیلنجرز بنگلور 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ انہیں ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ پکی کرنے کیلئے اپنے بقیہ دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔
رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کل سن رائزرز حیدر آباد جبکہ اتوار کو گجرات ٹائٹنز کے مدمقابل آئے گی۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کی سب سے پرانی ٹیم ایک بار بھی ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم رہی ہے
Virat Kohli And RCB team visited Siraj New House Opening In Film Nagar Jubilee Hills , HYD ❤️🔥❤️❤️#ViratKohli #Siraj #RCB #RoyalChallengersBangalore #RCBvsSRH @mufaddal_vohra @CricCrazyJohns @imVkohli pic.twitter.com/8DOzAR56c6
— Tarak Anna || Anil 🖤 (@AnilTarakianNTR) May 15, 2023
Hyderabadi Biryani time! 🥳
The boys took a pitstop at Miyan's beautiful new house last night! 🏡#PlayBold #ನಮ್ಮRCB pic.twitter.com/kEjtB1pQid
— Royal Challengers Bengaluru (@RCBTweets) May 16, 2023









