بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)  نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف  کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی ، گورنر پنجاب رات 8 بجےحمزہ شہبازسےحلف لیں گے۔

نجی ٹی وی جیو  نیوز کے مطابق  حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہو گی ۔  ڈپٹی سپیکر آفس سے گورنر ہاؤس کو حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،  نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شہباز پنجاب کے نئے قائد ایوان  منتخب ہوچکے ہیں ، گورنر ہاؤس حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب ہونے کا نوٹیفکیشن  جاری کرے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی  میں  حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں  197 ووٹ لئے ، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے  انتخابات کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔