بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوبن نوٹیال کے بعد ’کہانی سنو‘ اداکار ایوشمان کھرانہ کی آواز میں پیش

کہتے ہیں جس کا کام اُسی کے ساجھے، مگر اب یہ کہاوت نقل کرنے کے عادی بھارتیوں کو کون سمجھائے۔

بالی ووڈ گلوکار، کاپی ماسٹر جوبن نوٹیال کے پاکستانی مشہور گانے ’کہانی سنو‘ کو اپنی آواز میں گانے کے بعد اب اداکار ایوشمان کھرانہ نے بھی دنیا بھر میں مقبول ہونے والےکیفی خلیل کے اس گانے کو اپنی آواز میں پیش کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایوشمان کھرانہ کی ایک ویڈیو وائرل جس میں بھارتی اداکار کو ’کہانی سنو‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایوشمان کھرانہ کی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ایوشمان نے بھلے ہی جوبن سے بہتر گایا ہے مگر کیفی خلیل کی بات ہی الگ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ’کہانی سنو‘ صرف گایا ہی کیفی خلیل نے تھا باقی سب اس گانے کی توہین کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ دنیا بھر میں شہرت حاصل کر چکا ہے، اس گانے کو تاحال متعدد گلوکار گا چکے ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی کہانی سنو گایا تھا جس پر مداح سوشل میڈیا پر سیخ پا نظر آ رہے تھے، بعد ازاں آئمہ بیگ کو واضح کرنا پڑا تھا کہ اُنہوں نے مشہور گانا ‘کہانی سنو‘ گانے سے قبل کیفی خلیل سے اجازت لی تھی۔