بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سارہ علی خان نے کانز فلم فیسٹیول میں دیسی لباس پہن لیا

پیرس(ویب ڈیسک)فرانس میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز گزشتہ روز ہوگیا، اس میلے میں ڈیبیو دینے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سارہ علی خان نے پہلے دن ریڈ کارپیٹ کے لئے دیسی لُک کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹے نواب اور اداکار صیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے اپنے پہلے کانز ڈیبیو کے لئے بھارتی ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ کے آئوری رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا۔اس لہنگے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔سارہ علی خان نے ہلکے میک اپ اور زیورات کے ساتھ روایتی دلہن کا روپ دھارتے ہوئے اپنے ڈوپٹے کو اپنے بالوں کے جوڑے پر سیٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)


16 مئی سے فرانس میں شروع ہونے والا 76 ویں کانز فلم فیسٹیول 27 مئی تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ سارہ علی خان اور وکی کوشل کی آنے والی فلم ’زرا ہٹ کے ، زرا بچ کے‘ کا پہلا ٹریلیر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے جبکہ فلم 2 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے گی۔