بالی ووڈ اداکار، فلم پروڈیوسر، ٹیلی ویژن میزبان اور سابق سیاستدان امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک شہری کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
80 سالہ امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور آئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔
ایک ایسی ہی ویڈیو امیتابھ بچن کی جانب سے آج صبح بھی شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر ہر انٹرنیٹ صارف حیرانی میں مبتلا ہو گیا ہے۔
View this post on Instagram
امیتابھ بچن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شہری سر پر بنی ہوئی اپنے بالوں کی چوٹی کو ہلاتے ہوئےجا رہا ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں امیتابھ بچن نے خوشگوار حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گرم ترین دن میں اِنہوں نے ٹھنڈا رہنے کے لیے اپنا پنکھا خود اٹھایا ہوا ہے۔









