ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی پولیس نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے پانچ لاکھ مالیت کے جھمکے چرانے والا چور پکڑ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ارپیتا خان نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے کی پانچ لاکھ روپے مالیت کی ہیروں کی بالیاں میک اپ ٹرے میں رکھی ہوئی تھیں جو کہ ان کے فلیٹ سے غائب ہو گئیں ۔ پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور معلوم ہوا کہ ارپیتا کے گھر کا ایک ملازم اس چوری میں ملوث ہے ، جس کا نام سندیپ ہے اور وہ امبی واڑی کچی بستیوں کا رہنے والا ہے اور ارپیتا خان کے گھر میں گھریلو ملازم کے طور پر کام کرتا ہے۔پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے ہیروں کی بالیاں برآمد کر لی ہیں اور پولیس تحویل میں بھیج دیا گیاہے ۔ملازم پر آئی پی سی کی دفعہ 381 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔









