نیویارک: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار ٹام کُروز کی مشہور زمانہ فلم سیریز مِشن امپاسیبل کی نئی فلم ’مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون‘ ریلیز کیلئے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کو دیکھ کر فلمی شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
This is their most dangerous mission yet. Here’s the official poster for #MissionImpossible – Dead Reckoning Part One, starring @TomCruise. Only in theatres July 12. pic.twitter.com/ZvdfKeRX0p
— Mission: Impossible (@MissionFilm) May 17, 2023
فلم کی کہانی ایجنٹ ایتھن ہنٹ کا کردار نبھانے والے ٹام کُروز اس کے ساتھیوں کے گرد گھومتی ہے جو خطرناک اسٹنٹ اور ایکشن سے بھرپور مشن کو مکمل کرنے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔
ہدایتکار کرسٹوفر مِک کوئری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے بیشتر سین کی شوٹنگ یو اے ای کے دارالحکومت ابو ظبی میں کی گئی ہے۔
Watch the official trailer for #MissionImpossible – Dead Reckoning Part One, starring @TomCruise. Only in theatres July 12.
Your mission is to retweet this trailer with #MissionImpossible and #Sweepstakes for a chance to win a trip to the World Premiere in Rome. pic.twitter.com/Ztp3in8OgH
— Mission: Impossible (@MissionFilm) May 17, 2023
مشہور سیریز مشن امپاسیبل کی پہلی فلم 1996 میں ریلیز ہوئی تھی اس سیریز کی چھ پارٹ ریلیز کئے جاچکے ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون 12 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔









