بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پی ایس ایل کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ شب لاہور کے قذافی اسٹیدیم میں کھیلے گئے پاکستان سُپر لیگ کے فائنل کا مقابلہ دیکھنے پہنچے تھے۔

پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

ایسے میں آرمی چیف کی اچانک اسٹیڈیم آمد نے شائقین کو حیران کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ فائنل سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں قومی ترانہ پڑھا گیا، کھلاڑیوں کے ساتھ ہزاروں تماشائیوں نے کھڑے ہوکر ترانے میں حصہ لیا، جس کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ کرکے فائنل شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 قذافی اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، تماشائیوں نے جوش و خروش کے ساتھ میچ دیکھا۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔