اداکار عمران عباس ان دنوں عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ سے اپنی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرچکے ہیں۔
انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے مدینے میں گنبد خضرا کے سامنے بیٹھے نعت پڑھتے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں عمران عباس کو سبز رنگ کے کرتے پر سفید امامہ پہنے عقیدت کے ساتھ مشہور نعت ’کھلا ہے سب ہی کیلئے باب رحمت یہاں کوئی رتبے میں نہ ادنیٰ نہ عالی‘ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار کی ویڈیو پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دیں پیش کی جارہی ہے۔









