بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اسکواڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم انتخاب کیلئے آل راؤنڈرز کے انتخاب پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر عبدالرزاق کہا کہ اگر ورلڈکپ اسکواڈ میں تجربے کی بنیاد پر آل راؤنڈر کا انتخاب کروں تو فہیم اشرف کا نام زیادہ بہتر ہے، محمد وسیم ابھی نوجوان ہیں جبکہ انکی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر کو ابھی ڈومیسٹک میں مواقع دینے کی ضرورت ہے، مجھے لگتا ہے انہیں بہت جلدی قومی ٹیم کیلئے منتخب کرلیا گیا، ٹیم میں بھی انہیں چند میچز کھیلنے کو ملتے ہیں اس کے بعد دوبارہ انہیں آرام کروادیا جاتا ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ٹیم کیلئے کھیلیں جبکہ انفرادی اہداف کو نظر انداز کریں۔









