بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،عمر سرفراز چیمہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )گورنرعمرسرفرازچیمہ نے پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق جو کچھ ہوا وہ قوم نے دیکھا،کل جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے،گزشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی پر تشدد کیا گیا،اتوار کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عمرسرفراز چیمہ نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،

انہوں نے کہاکہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کن لوگوں کو اقتدار دیا جارہا ہےگزشتہ روز جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے،کیا گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہوا؟ارکان اسمبلی پر جس طرح تشدد کیا گیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،گزشتہ روز ایوان میں چودھری پرویزالٰہی پرحملہ کیا گیا،

جب تک صدر پاکستان مجھے عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے پاس مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے،تقریب حلف برداری موخر کردی ہے،سازش کے تحت اقتدار پر قبضہ کرایا گیا ہے