بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کے والد انتقال کر گئے

ممبئی (شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار آیوشمان کھرانہ کے والدپنڈت کھرانہ دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار یوشمان کھرانہ کے والد کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور موہالی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اداکار اور ان کے بھائی کا تعلق بھی موہالی سے ہی ہے ۔

ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہاہے کہ ایوشمان کھرانہ اور اپار شکتی کھرانہ کے والد اور ماہر علم نجوم پنڈت کھرانہ آج صبح ساڑھے دس بجے دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں، ہم آپ کی دعاﺅں اور افسوس کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے ہوئے پر شکرگزار ہیں۔

ایوشمان کھرانہ کے والد ایک معر ف ماہر نجوم تھے اور انہوں نے اس پر کئی کتابیں بھی لکھ رکھی ہیں۔ ایوشمان کھرانہ اپنے والد کے کافی قریب تھے اور ماضی میں انہوں نے اپنے والد کیلئے ایک نوٹ بھی لکھا تھا ۔