facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورونا کی پانچویں لہر، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 856کیسز رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2 اعشاریہ56 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 5 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 856کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 1 ہزار 756 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 178 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 9 ہزار 360 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 898 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 52 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 43 ہزار 284مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 33 ہزار 357 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 64 لاکھ 26 ہزار 952 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 67 ہزار 761ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 67 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 1 ہزار 370 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 498 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 119 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 248 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 336 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 13 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 968 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 787 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 326مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 375 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 480 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 190 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔