چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک کے کسی مقام سے ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جمادی الثانی 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا، ملک کے کسی مقام سے ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے اب یکم جمادی الثانی 1448 ہجری 12 نومبر کو ہوگی۔








