بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کے گلو بٹوں نے ایوان کا تقدس پامال کیا، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور اس کی ساری قیادت چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسرت جمشید چیمہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ کے گلو بٹوں نے اپنی روایت کے عین مطابق ایوان کا تقدس پامال کیا، (ن) کے رویے سے واضح ہے سسیلین مافیا کے علاوہ ملک میںکوئی سیاست نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا ایوان میں داخل ہو کر اراکین پر دھاوا بولنا قابلِ مذمت ہے، کیا معزز عدالتیں چیف سیکرٹری اور آئی جی کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیں گی؟ ہارس ٹریڈنگ دوسروں کے مینڈیٹ میں نقب لگا کر حاصل کیا گیا اقتدار عارضی ثابت ہوگا۔