لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٞ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ 70 سالہ سیاست میں ان چوہدریوں نے خود کو پاکستان سے برتر رکھا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں دوست محمدمزاری نے کہا کہ 70 سالہ سیاست میں ان چوہدریوں نے خود کو پاکستان سے برتر اور آئین سے ماورا رکھا ہے۔ دوست مزاری نے کہا کہ کوئی آئین کوئی قانون ان کے لیے کچھ نہیں ہے، کل پرویز الہی جب دو چار بندے قتل کرنے کا حکم دے رہا تھا تب یہ مونس الٰہی کہاں تھا۔ انہوں نے مونس الٰہی کو مشورہ دیاکہ پائیوڈین سے ہڈیاں نہیں جڑتی، پاپا کو دودھ میں ایلفی ڈال کر دو۔
پاپا کو دودھ میں ایلفی ڈال کر دو، دوست مزاری کا مونس الٰہی کو مشورہ








