بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ کاتیس سال کا ریکارڈ پبلک کیا جائے،سراج الحق کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا گذشتہ تیس سال کا ریکارڈ پبلک کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم میں پولرائزیشن خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہوش کے ناخن لیں، سیاست میں تشدد جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا گذشتہ تیس سال کا ریکارڈ پبلک کیا جائے، قوم جاننا چاہتی ہے مختلف وزرائے اعظم نے تحائف سے کتنا اور کیسے استفادہ کیا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نئے اور پرانے منصوبوں پر فوکس کی بجائے، جلد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابات سے قبل الیکشن ریفارمز کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے الیکشن کمیشن کا مالی وانتظامی لحاظ سے مستحکم اور خود مختار ہونا بے حد ضروری ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اورفوج سمیت تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔