facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہورقلندرز کی 7 سال کی محنت رنگ لے آئی، شعیب اختر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی جس پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ قلندرز نے پی ایس ایل 7 جیت لیا ہے، اس ٹیم نے 7 سال تک خوب محنت کی اور آخرکار اُنہیں کامیابی مل گئی۔

https://twitter.com/shoaib100mph/status/1498015229682270219?s=20&t=epm_cCCY2FkM3XZ3O_iMoA

شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کو کوششوں کی تعریف کرنی چاہیے کہ پورا پی ایس ایل 7 پاکستان میں ہی ہوا اور پورا ٹورنامنٹ کامیاب رہا۔

اُنہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم بھی پاکستان میں لینڈ کرچکی ہے اور اُنہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے برصغیر میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے کیونکہ پی سی بی نے ایک کامیاب ٹورنامنٹ کروایا۔

شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ لاہور کے لوگ زندہ دل ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس جیت کو شاندار اور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ماشاءاللّہ! پی ایس ایل 7 کا فائنل پاکستان کرکٹ کے لیے ایک زبردست دن تھا۔

 واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔