بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی یوٹیوبر ابرار حسن کا بھارت میں پرتپاک استقبال

پاکستانی یوٹیوبر ابرار حسن کو بھارت میں بے پناہ پیار مل رہا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ابرار حسن پاکستان کے معروف یوٹیوبر ہیں جو دنیا بھر میں اپنی موٹر سائیکل پر گھومتے پھرتے اور سیاحت پر کونٹینٹ بناتے ہیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abrar Hassan (@wildlensbyabrar)

ابرار حسن آج کل بھارت کے شہر دہلی میں ہیں جہاں اِن کے پرجوش استقبال سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں بھارتی شہریوں کو ابرار حسن کے وی لاگز کی تعریفیں کرتے ہوئے اور اُن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل ابرار حسن نے خود کو  بھارتی شہر ممبئی میں ملنے والے پیار کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abrar Hassan (@wildlensbyabrar)

اس ویڈیو میں بھی ممبئی کے شہریوں کو ابرار حسن کے ساتھ سیلفیز  بنواتے اور آٹو گراف لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔