کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2700 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 35 ہزار روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ 2315 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 732 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے سے 1977 ڈالر فی اونس ہے۔









