بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے بھارت کی درخواست توسیع کردی

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے بھارت کی درخواست پر مزید دو ماہ کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت سے افغانستان کو گندم اور ادویات فراہمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارت کی درخواست پر مزید دو ماہ کی توسیع کردی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان عوام کیلئے بھارت واہگہ بارڈر سے افغانستان تک 50ہزار ٹن گندم، ادویات جانے کی منظوری دی گئی تھی۔عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ گندم اور ادویات فراہم کرنےکی مدت 21مارچ 2022 کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد بھارتی حکومت نےنقل و عمل کو مکمل کرنےکی مدت میں توسیع درخواست کی تھی۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے 2 ماہ کی توسیع کی گئی ہے اس متعلق پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔