پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ ریشم اور فیشن ڈیزائنر فراز منان ان دنوں رقص کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ ریشم اور فیشن ڈیزائنر فراز منان کی ایک شادی میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
اس وائرل ویڈیو میں ان دونوں کو بھارتی مشہور گانے ’سلام عشق‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی تبصرے کئے جا رہے ہیں اور سینئر اداکارہ ریشم کو نصرف رقص پر بلکہ اپنے لباس پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔









