facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ آج جیکب آباد سے لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ کے شرکا آج جیکب آباد سے لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما سکھر سے جیکب آباد پہنچے تھے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود نے اپنی تقریر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھٹو کی سیاست دفن اور زرداری کی سیاست شروع ہوگئی، اسلام آباد جانے کے لیے کارکنان کو 30-30 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب  وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پی پی پرتنقید  کرتے ہوئے کہا کہ   یہ پیپلز پارٹی نہیں زرداری مافیا ہے۔

علاوہ ازیں اسد عمر کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب سن لیں عمران خان نے بلا اُٹھا لیا ہے، جلد آپ کو بھگائے گا اور  5سال پورے کريں گے۔