ممبئی(شو بز ڈیسک )با لی ووڈ کے کنگ خان ،شاہ رُخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلا ت کےمطابق شاہ رخ خان اور انکی اہلیہ گوری خان اپنے سب سے چھوٹےبیٹے ابرام خان کو سوشل میڈیا سے دور ہی رکھنا پسند کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ابرام خان کی گزشتہ روز گھر سے باہر نظر آنے پر اُن کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب توجہ مل رہی ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ شاہ رُخ خان کے 3 بچے ہیں، سوہانا، آریان خان اور ابرام خان جن میں سے دو بڑے بچے تو آئے دن میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں مگر ابرام خان بہت کم نظر آتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رُخ خان ابرام خان کی صحت سے متعلق کافی فکر مند رہتے ہیں،شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کے مطابق ابرام خان کی صحت کے پیشِ نظر وہ اور گوری خان نہیں چاہتے کہ ابرام خان کو گھر سے زیادہ باہر نکالا جائے یا میڈیا کی نظروں میں لایا جائے۔









