اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب سمیت پوری ملک کی سیاست میں ہلچل کے بعد وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم ن کے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ۔ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے گھر ان کی خیریت پوچھنے چلے گئے ۔ دوست محمد مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “میں سائیں عثمان بزدار صاحب کا مشکور ہوں کہ آپ میری خیریت پوچھنے میرے گھر تشریف لائے۔بزدار صاحب نے آج کھل کر دل کی باتیں کی، ان سے بہت زیادتی کی گئی وہ پارٹی سے وفادار تھے لیکن پارٹی نے ان کو پرویز الہی صاحب کے لیے قربان کر دیا۔بزدار صاحب سے ہونے والی گفتگو پھر کبھی شیئر کروں گا۔”گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ خیز اجلاس کے بعد حمزہ شہباز پنجاب کے وزیرا علیٰ منتخب ہوئے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری پروزیر الہٰی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے نامزد کردیا گیا ۔پنجاب اسمبلی میںشورشرابے اور لڑائی کے دوران چوہدری پرویز الہٰی زخمی ہوئے جبکہ ڈپٹی سپیکر پر پی ٹی آئی ارکین کی جانب سے لوٹے برسائے گئے۔ جس پر آج ڈپٹی سپیکر نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ۔
https://twitter.com/DostMMzari/status/1515603489937838081?s=20&t=SWkElZYujCzLkW7xdwkD1g









