بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور جلسے کیلئے کیمیٹیاں تشکیل دے دیں

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کی اجازت ملنے کے بعد تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جلسے کیلئے فنانس کمیٹی کی ذمہ داری محمود الرشید ،یاسمین راشداور طارق حمید کو دی گئی ہے جبکہ گلریزاقبال کی سربراہی میں 24رکنی یوتھ موبلائزیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔سیکیورٹی انتظامات کیلئے 19رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،زبیر نیازی کی سربراہی میں 6افراد پر مشتمل ایڈمنسٹریشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔