بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرحان سعید کا عروہ حسین سے اظہار محبت

پاکستانی معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اہلیہ، اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

عروہ حسین اور فرحان سعید کی جوڑی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی واحد ایسی جوڑی ہے جس کا ناقد نہیں ہے، اس جوڑی کو انڈسٹری اور مداحوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ حاصل ہے۔

فرحان سعید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر عروہ حسین کے ہمراہ نئی تصویر اپلوڈ کی ہے جس نے مداحوں کے دل پگھلا دیے ہیں۔

 

 

فرحان سعید نے اس تصویر کے کیپشن میں اہلیہ کے لیے اپنے ایک مشہور گانے کے بول بھی لکھے ہیں جو کہ کچھ یوں ہیں ’دل یہ میرا تیرے دل سے جا ملا ہے۔‘

فرحان سعید کی اس پوسٹ پر ناصرف مداح بلکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی اس جوڑی سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عرصہ دراز تک اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں کے بعد گزشتہ میٹھی عید پر اِن دونوں فنکاروں نے اپنی تصویریں ایک ساتھ اپلوڈ کر کے انٹرنیٹ صارفین کو عیدی دی تھی۔

اِنہیں ایک ساتھ دیکھ کر سوشل میڈیا  صارفین بے حد خوش ہوئے تھے اور اِنہیں ہمیشہ ایک ساتھ رہنے کی دعائیں بھی دی تھیں۔