بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انوپم کھیر اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے۔

انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’وجے69‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے جس سے ان کندھے میں چوٹ آئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کے کندھے پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ انوپم نے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ ’آپ اسپورٹ فلم کریں اور زخمی نہ ہوں یہ کیسے ہو سکتا ہے؟‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’بہت تکلیف ہے مگر جب پٹی باندھنے والے دوست نے بتایا کہ وہ شاہ رُخ خان اور ہریتک روشن کے بھی اسی طرح کندھے پر پٹی باندھ چکا ہے تو میرا درد کم ہوگیا‘۔

انوپم کھیر نے بتایا کہ کچھ دنوں بعد وہ اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔ اداکارہ جلد نئی فلم ’وجے 69‘ میں ایک بزرگ سائیکلسٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔