بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کے مبینہ تشدد سے سب انسپکٹر جاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں ملزم پارٹی کے ساتھ جھگڑے میں پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔

سب انسپکٹر سلیمان، ملزم حسنین علی کی ضمانت کا ریکارڈ لیکر لاہور ہائیکورٹ آیا تھا، ضمانت خارج ہونے پر سب انسپکٹر سلیمان اور ملزم پارٹی کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

جھگڑے کے دوران سب انسپکٹر سلیمان بے ہوش ہو کر گر پڑا، سب انسپکٹر سلیمان کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کے مبینہ تشدد سے سب انسپکٹر  جاں بحق

اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جاں بحق سب انسپکٹر وکیل کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوا، سب انسپکٹر سلیمان سیالکوٹ سے پیشی کے لیے ہائیکورٹ آیا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قائم مقام سی سی پی او شہزادہ سلطان نے واقعےکا نوٹس لے لیتے ہوئے شہزادہ سلطان نے ایس پی ہائیکورٹ سکیورٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سی سی پی او شہزادہ سلطان نے واقعےکی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہدکی روشنی میں ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ ملزم حسنین علی کے خلاف تھانہ بدوملہی میں مقدمہ درج ہے۔