کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی سماجی مسئلے پر گفتگو سے نہیں گھبراتیں۔ ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے فلموں کے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلم اور ٹیلی ویژن بہت اہم ذرائع ہیں ان سے ہم معاشرے میں فرق ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ساری فلمیں ایک ہی طرح کی بنیں گی
تو کیا فائدہ ہوگا لوگوں کو ایسی فلمیں بھی دکھانی چاہیں جو ان کے سوچنے اور سیکھنے کے عمل کو بڑھائیں ۔اداکارہ نے کہا کہ ایک فلم دیکھ کر کسی کا نقطہ نظر بدل نہیں جاتا،
مقصد یہ ہے کہ اس موضوع پر گفتگو ہو، بات شروع ہو تب ہی معاشرے میں کچھ بہتری آئے گی۔ ایک سوال پر ہانیہ عامر نے کہاکہ کسی بھی ایسے سماجی مسئلے پر گفتگو کرنے سے گھبراتی نہیں ہوں جسے بلاوجہ معیوب سمجھا جاتا ہو، ان کے ساتھ ایک شرم جوڑ دی جاتی ہے، جو درست نہیں ہے۔








