کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل اُنہیں آغا علی سے محبت نہیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی حنا الطاف اور آغا علی حال ہی میں ایک ساتھ ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے۔شو کے دوران حنا الطاف کا اپنی اور آغا علی کی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ” شادی سے پہلے ہمیں ایک دوسرے سے کوئی محبت نہیں تھی بس عزت اور حترام تھا۔”انہوں نے کہا کہ “ہمارے رشتے میں محبت شادی کے بعد ہوئی تھی۔”
View this post on Instagram
حنا الطاف کا کہنا تھا کہ “شادی اسی لیے کی تھی کہ ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے اور پسندیدگی بھی شامل تھی دونوں جانب سے تو شادی کر لی۔”اس دوران اداکارہ نے کہا کہ” شادی میں ایک دوسرے سے توقعات نہیں رکھنی چاہئیں، جب ایک انسان توقع کے بغیر آپ کے لیے کچھ کرتا ہے تو آپ کو زیادہ اچھا لگتا ہے۔”









