قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ہمارے فیوچر پلانز کا حصہ ہیں۔
حال ہی میں نجی میڈیا چینل پر ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران ہارون رشید نے ورلڈکپ 2023کے حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز کی اسکواڈ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ گراؤنڈ اور میچز کہاں ہیں یہ شیڈول آنے کے بعد کیا جائے گا، ابھی ہر کھلاڑی کو پلانز دے دیے گئے ہیں اور سب اپنے تئیں انفرادی طور پر پریکٹس بھی کررہے ہیں، سرفراز بھی اپنی ٹریننگ کررہے ہیں۔
ہارون رشید کا کہنا تھا کہ سرفراز کو ورلڈکپ میں وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر بھیجاجائے گا نہ کہ وکٹ کیپر کے طور پر ،سرفراز کا انتخاب بیٹنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، ورلڈکپ اسکواڈ میں دو وکٹ کیپر جائیں گے لیکن سرفراز جائیں گے یا حارث اس کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی مل بیٹھ کر کرے گی۔









