اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے صدرعارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی حلف نہیں لیا تھا اور وہ رخصت پر چلے گئے تھے۔
صدرکی وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت ،چیئرمین سینیٹ لیں گے








