بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موبائل میں مصروف نوجوان خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون آج کے دور میں ہر کسی کی ضرورت سے زیادہ مجبوری بن کر رہ گیا ہے اور بعض اوقات کچھ لوگوں کے کے لیے یہ جان لیوا بن جاتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

فوٹو اینڈ ویڈٰیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح موبائل فون میں مگن نوجوان حادثے کا شکار ہوگیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نوجوان موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے پیدل چل رہا ہے۔ اسے علم نہیں ہوتا کہ آگے کیا آ رہا ہے۔ وہ اسٹور کے کھلے ہول میں جا گرتا ہے لیکن زمین کے بجائے گتے کے ڈبوں پر گرنے سے کی وجہ سے وہ زخمی نہیں ہوا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

 

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ایسا ہی ایک واقعہ لندن میں پیش آیا تھا جہاں ایک نابالغ لڑکی موبائل چلاتے ہوئے اتنی مصروف تھی کہ سڑک پر بس نے اس کی جان لے لی تھی۔

یہ ہولناک حادثہ برطانیہ کے علاقے واٹ وچ میں گزشتہ ماہ پیش آیا تھا۔ غم زدہ والدین نے دیگر افراد کو تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس طرح اپنی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

سیان الیس نامی طالبہ اپنے اسکول سے گھر کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک یہ خطرناک حادثہ پیش آیا۔ وہ موبائل چلاتے ہوئے اس قدر مصروف ہوئی کہ اسے سامنے سے آنے والی بس پر دہان نہیں گیا۔ بدقسمتی سے وہ بس کے نیچے آکر ماری گئی۔