بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا‘، عمران خان کی سراج الحق سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت کوایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔سراج الحق کی جانب سے عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں قائدین کا روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت و منظوری سے پرویز خٹک اور اسد قیصر جماعت اسلامی سے روابط آگے بڑھانے کا فریضہ سرانجام دیں گے