بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 اداروں کیخلاف مہم،ایف آئی اے نے 24افراد کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی اداے (ایف آئی اے) کی 4 خصوصی ٹیموں نے پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیزمواد پھیلانے میں ملوث دو درجن افراد کو 11 شہروں سے گرفتارکرلیا۔حکام کے مطابق یہ افراد پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز ٹرینڈ چلارہے تھے، سرکاری دستاویز کے مطابق انسداد دہشتگردی ونگ نے اب تک 19 مقدمات درج کیے۔ اس سے قبل 13 اپریل کو بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف نفرت انگيز مواد پھيلانے کے الزام میں مختلف شہروں سے مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ حکام کے مطابق اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث ملزمان کیخلاف دہشت گردی قوانین کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ مذکورہ تمام کیسز سائبر کرائم ونگ سے انسداد دہشتگردی ونگ منتقل کردیئے گئے۔اس سے قبل 12 اپریل کو بھی ایف آئی اے نے پاک فوج کیخلاف شوشل میڈیا پر منظم مہم میں ملوث نیٹ ورک کے مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد سے گرفتارکیےگئے تھے جن کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔خیال رہے کہ 12 اپریل کو فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے بھی پاک فوج کو بدنام کرنے کےلیے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی پروپیگنڈہ مہم کانوٹس لیا گیا تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بعض حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کو بدنام کرنے کے لیے چلائی جانے والی پروپیگنڈہ مہم کا سختی سے نوٹس لیا گیا کہ اس طرح کی مہم ادارے اور سوسائٹی کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔